پی ٹی آئی جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتیں سچ ثابت کر دیں: طلال چودھری
وزیر مملکت کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ ثابت کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا سے لے کر زیمبیا تک ہر ملک کو خبردار کرتے ہیں اس ناجائز حکومت کے ساتھ کسی معاہدے تسلیم نہیں کریں گے، محمود خان اچکزئی
پی ٹی آئی کے جلسے کی حقیقت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ کل پشاور میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا، لوگ سمجھ رہے تھے کہ پی ٹی آئی اپنی 13 سالہ کارکردگی کے بارے میں بات کرے گی، لیکن جلسے میں گالم، گلوچ اور تنقید کے علاوہ کچھ نہیں کہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج گفتگو ہوگی
فوج کی سیاست میں اعلیٰ کردار
ان کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کے جلسے میں ثابت ہوگیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ اور حقیقت ہیں، فوج سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، اور آپ اپنی سیاست چمکانے کے لیے بار بار فوج اور اس کے سربراہ کو سیاست میں لاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ اقدار کے فروغ پر زور
پی ٹی آئی کی تنقید کا جواب
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ادارے کو جواب دینے پر خود مجبور کیا، فوج اور اس کے سربراہ نے بہت لمبے عرصے صبر اور درگزر سے کام لیا۔ پی ٹی آئی نے کبھی اسرائیل یا بھارت کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا اور ہمیشہ دہشتگردوں کے لیے نرم رویہ رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر کی پرواہ کیے بغیر درست ساتھی ملنے پر شادی کرلینی چاہیے، پاکستانی اداکارہ کا بیان
حکومت کی کوششوں پر شرمندگی
طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جب ساری تنقید فوج اور اس کے سربراہ پر ہوتی ہے تو جواب دینا تو بنتا ہے۔ حکومت نے کئی بار پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں بات چیت کی دعوت دی، لیکن پی ٹی آئی کو بات چیت کی دعوت دینے پر آج ہمیں خود شرمندگی ہورہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا مقام
وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی بانی کے سامنے بنی گالہ کے شیرو سے زیادہ حیثیت نہیں۔ بانی کے اپنے بچے آج بھی گولڈسمتھ کی گود میں پل رہے ہیں، کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں پہنچنے کے بعد خود کو عقل کل سمجھنے والا ذہنی مریض ہی ہوسکتا ہے۔








