نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں بس اس سے شدید نفرت کرتا ہوں: خلیل الرحمان قمر
خلیل الرحمٰن قمر اور نعمان اعجاز کا تنازع
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ میرا نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں بس اس سے شدید نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
صنعتی اختلافات
ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ انڈسٹری کے کئی فنکاروں سے میرے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ نعمان اعجاز کے ساتھ صرف اختلافِ رائے یا ناراضی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک واضح اور سخت ناپسندیدگی ہے جسے میں چھپانا نہیں چاہتا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی لیکن عمران خان کی جلد رہائی متوقع ہے یا نہیں؟ فیصل واوڈا کا تازہ بیان آگیا۔
ماہرہ خان کے ساتھ تنازع
گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ احترام اور دوستی پر مبنی رہا لیکن میں اُن الفاظ کو معاف نہیں کر سکتا جو ماہرہ نے میرے خلاف استعمال کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جو جج سچ بولتا ہے، انتقام کا نشانہ بنتا ہے۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔
معافی کی امید
خلیل الرحمٰن قمر نے امید ظاہر کی کہ شاید ایک دن میں اُن الفاظ کو معاف کر سکوں مگر فی الحال وہ میرے لیے قابلِ قبول نہیں ہیں۔
ماضی کی تلخی
واضح رہے کہ ان دونوں کے درمیان تلخی اُس وقت بڑھی جب ماہرہ خان نے 2020 میں ایک ٹویٹ میں خلیل الرحمان قمر کے ماروی سرمد کے خلاف الفاظ کی مذمت کی اور حیرت کا اظہار کیا کہ خواتین کی تضحیک کے باوجود انہیں پروجیکٹس ملتے ہیں۔








