وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری
وزیر اعظم کا منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہbaz شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبہ سے مبینہ زیادتی، تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کر دی
پاور سیکٹر میں اصلاحات کا جائزہ
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی
بجلی کی فراہمی پر مشاورت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی کو بلاتعطل، مناسب قیمت اور قابل بھروسہ بجلی فراہمی کے منصوبوں پر تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی
گلگت بلتستان میں سولر پروجیکٹ
انہوں نے کہا کہ 100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ سے گلگت بلتستان میں ماحولیاتی اعتبار سے صاف بجلی کی بلاتعطل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے، گلگت بلتستان میں سو میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیلی کے اصفہان میں فضائی حملے، 11افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
عوام کی فلاح و بہبود
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گلگت بلتستان میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے نام ’’پیغام‘‘۔۔۔ حکومت سے کیا کہا ؟ جانیے
بجلی مسائل کا حل
وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی مسائل کو حل کرنے کے لیے احسن اقبال کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی اور وزارت توانائی کی سفارشات اور اقدامات قابل تحسین ہیں، تیار کردہ جامع حکمت عملی میں شامل فوری، قلیل و طویل مدتی پروجیکٹس پر وزارت توانائی مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہریوں پر ظلم کا نیا حربہ کیا ہے؟ نئے انکشافات
گوادر کی بندرگاہ کی اہمیت
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ملکی معاشی سرگرمیوں، سرمایہ کاری میں ترقی کو یقینی طور پر بڑھانے کا سبب بنے گی، صنعتوں، سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں قائم کردہ صنعتوں کے لیے بجلی کی فراہمی کو علاقائی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا جائے۔
مستقبل کی معاشی سرگرمیاں
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی، دیگر سہولتوں سے گوادر کی بندرگاہ دنیا کی بہترین بندرگاہ اور مستقبل میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گی۔








