اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے بول پڑے
سہیل سمیر کی طلاق کا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ صوفیہ احمد سے طلاق کے بارے میں بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل
رشتہ کا آغاز اور اختتام
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو میں سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اور صوفیہ احمد تقریباً پندرہ سال قبل ملے تھے مگر ان کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور 12 سے 14 سال پہلے دونوں علیحدہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 50 فیصد سینیٹرز پیسے دے کر منتخب ہوئے ہیں: شاہد خاقان کا دعویٰ
موجودہ ازدواجی حالت
سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اس وقت دوبارہ شادی شدہ ہیں اور ان کی موجودہ بیوی گھریلو خاتون ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، واپس نہیں لے سکتے؛سینیٹر علی ظفر
صوفیہ احمد کی موجودہ حالت
واضح رہے کہ سہیل سمیر نے تقریباً پندرہ سال پہلے نیوز اینکر صوفیہ احمد سے شادی کی تھی، صوفیہ احمد اس وقت بیرون ملک رہتی ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
شوبز انڈسٹری پر خیالات
سہیل سمیر نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیلڈ اچھی یا بری نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ منحصر ہے کہ آپ خود کیسے ہیں، اگر آپ خود اچھے ہوں گے تو سب اچھا ہے۔
مشہور ہونے کے معیار پر تبصرہ
سہیل سمیر نے کہا کہ آج کل مشہور ہونے کا معیار بہت عجیب سا ہوگیا ہے، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو خود چاہتے ہیں کہ انکے بارے منفی بات کی جائے تاکہ وہ وائرل ہوں۔








