اگر ہم عوام کی رائے کو سمجھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے: ملک احمد خان
لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشونما کیسے ہوگی۔ اگر ہم عوام کی رائے کو سمجھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے۔ بہت سے ممالک میں بڑے مظاہرے ہوتے ہیں لیکن وہ حکومت کو نہیں ہلاتے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
انسانی حقوق کی کانفرنس میں خطاب
’’جنگ‘‘ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کون سے انسانی حقوق ہیں اور کونسی اقوام متحدہ ہے؟ جنگوں میں انسانی حقوق پامال ہوجاتے ہیں۔ لوگوں نے سوچا کہ ایسا ادارہ ہو جو ان کے مسائل حل کرے، تو اقوام متحدہ بنی۔ کشمیر کا منفرد مسئلہ بھی اقوام متحدہ کے پاس ہے۔
غزہ کی صورتحال پر اظہار خیال
جو بات انسانیت کے خلاف اور انسانوں کے قتل کی ہو، تو میں اس کے خلاف ہوں۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ لوگ غزہ میں کس مصیبت سے گزر رہے ہیں۔








