عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب
عابد شیر علی کی کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوتیلے باپ کے تشدد کا شکار بالی وڈ کا وہ نامور اداکار جو مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور تھا
سینیٹ کے امیدواروں کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے والے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوکنگ آئل، گھی اور آٹے سمیت ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اثر
سینیٹ انتخابات کے لئے رانا احسان افضل اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، ان کی جانب سے کاغذات واپس لینے پر لیگی رہنما کو کامیابی مل گئی۔
حتمی اعلان کی توقع
عابد شیر علی کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا باضابطہ اور حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، سینیٹ کی نشست عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی.








