انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے
انڈونیشیا کے صدر کا پاکستان دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکی حملوں کے بعد آف سائٹ تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا، یواین واچ ڈاگ
استقبال کی تقریب
ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر، 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات؛ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
دو روزہ دورے کی تفصیلات
پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
مذاکرات اور ملاقاتیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شوہر کو رائفل سے گولی مار کر قتل کرنے والی بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا
متوقع معاہدے
پرابوو سوبیانتو صدر آصف زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
موضوعات کی فہرست
دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی جبکہ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں。








