پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، نئی بڈ اوپن اور شفاف ہوگی: محسن نقوی

پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کا عزم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، پی ایس ایل کے لیے نئی بڈ اوپن اور شفاف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اپنی سیاست بچانا چاہتی ہے تو 27ویں ترمیم کے پورے پیکج کو مسترد کرنا ہوگا، اسد قیصر

پی سی بی اور پی ایس ایل کی مشترکہ کوششیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو سے پینل گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قومی کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہے اور پاکستان سپر لیگ میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔ کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ہم نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا۔

پاکستان کی کرکٹ کی ترقی کے لیے اقدامات

’’جنگ‘‘ کے مطابق محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میرے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے، پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے۔ اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم بنانے جا رہے ہیں، جہاں ہر سٹیڈیم میں شائقین کے لیے میوزیکل کنسرٹ ہوگا۔ ہم امریکا کے شہر نیویارک میں بھی کرکٹ روڈ شو کرنے جا رہے ہیں اور بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...