شارجہ: پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
نایاب کیس: شارجہ میں بچی کے دانت نکل آئے
شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شارجہ میں پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹرز نے اسے نایاب کیس قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، سپیل ویز کھول دیئے گئے
بچی کی صحت کا جائزہ
اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہرا عبد الرحمٰن کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، بچی صحت مند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ واؤچر کے ذریعے کھانے کی بجائے ٹوتھ پیسٹ اور دوسری اشیاء خریدنے پر فیس بک کے ملازمین کی برطرفی
ولادی دانت کی وضاحت
ڈاکٹرز نے کہا کہ اسے ’ولادی دانت‘ کہتے ہیں جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دن میں ظاہر ہوتے ہیں۔
Medical miracle: Doctors stunned as Sharjah infant shows fully formed tooth only 6 days after birth!
Read more: https://t.co/7EKEvMaU7e pic.twitter.com/3qXcZwKv5D
— Gulf News (@gulf_news) December 7, 2025
والد کا ردعمل
دوسری جانب بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت خوش اور حیران رہ گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہرا کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچی خوش اور صحت مند ہے۔








