نیپرا نے بلیک آوٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی پر نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو جرمانہ کردیا
نیپرا کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے 4 سال قبل ہونے والے بلیک آوٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دار نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو قرار دے دیا ہے۔ دونوں کمپنیوں پر ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
بلیک آوٹ کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق، نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ دونوں کمپنیاں بروقت بجلی بحالی میں ناکام رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ کے دوران ایران میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا
تحقیقی کمیٹی کا قیام
نیپرا نے بلیک آوٹ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ سماعت کے دوران نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔
ذمہ داری کا سوال
سماعت میں دونوں کمپنیوں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔ نیپرا نے دونوں کمپنیوں کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔








