ہڑتال ختم۔۔۔پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب
مذاکرات کی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا
حکومتی اقدامات
لاہور نیوز کے مطابق ٹرانسپوٹروں سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نے پنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
ہڑتال کی وجوہات
خیال رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے آج بھاری جرمانوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی۔ ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں اور مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا.








