پاکستان میں ایک سال کے دوران 31 لاکھ 55 ہزار افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی، عالمی ادارہ صحت نے تازہ رپورٹ جاری کردی
عالمی ادارہ صحت کی نئی رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ملیریا کے پھیلاؤ سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں 31 لاکھ 55 ہزار افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، حالیہ دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
پاکستان میں ملیریا کی صورتحال
سما ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افریقی ممالک کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جہاں ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں 21 ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان میں ملیریا کے شکار افراد میں 55 فیصد مرد اور 42 فیصد خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2023 کے مقابلے میں 2024 میں پاکستان میں ملیریا کیسز کی تعداد میں 11 لاکھ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
دنیا بھر میں ملیریا کے اثرات
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2024 میں دنیا بھر میں 28 کروڑ 20 لاکھ افراد ملیریا کا شکار ہوئے جبکہ اس وبا کے باعث 6 لاکھ 10 ہزار اموات ہوئیں۔








