بھارت نے 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان کر دیا

بھارت کا نئے جوہری منصوبوں کا اعلان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے توانائی سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرتے ہوئے 214 ارب ڈالرز کے جوہری منصوبوں کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

نئے جوہری بل کی منظوری

امریکی ٹی وی بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ جوہری توانائی جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نیا جوہری بل اس ہفتے کابینہ میں پیش کیا جائے گا اور رواں پارلیمانی سیشن میں منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔ بل کا مقصد نجی شعبے کو جوہری توانائی میں سرمایہ کاری کی اجازت دینا اور کاروباری عمل کو آسان بنانا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا ہدف ہے کہ 2047 تک 100 گیگا واٹ جوہری توانائی پیدا کی جائے تاکہ بھارت کو ترقی یافتہ معیشت بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نورا فتیحی اور شردھا کپور سمیت کئی بالی ووڈ شخصیات پر داؤد ابراہیم کی مبینہ ڈرگ پارٹیوں میں شرکت کا الزام لگ گیا

نجی کمپنیوں کی شمولیت

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارت میں فی الحال نجی کمپنیوں کا کردار صرف آلات کی فراہمی تک محدود ہے، تاہم نئی قانون سازی کے بعد انہیں بجلی کی پیداوار میں شمولیت کی اجازت بھی مل جائے گی۔ حکومت جوہری ذمہ داری کے قانون میں بھی ترمیم کرے گی جو اب تک غیر ملکی کمپنیوں کے منصوبوں میں رکاوٹ رہا ہے۔

موجودہ منصوبے اور مستقبل کی امکانات

بھارت میں اس وقت غیر ملکی ٹیکنالوجی پر مبنی واحد پلانٹ کڈانکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے، جو روسی تعاون سے چل رہا ہے، جبکہ مزید 4 ری ایکٹرز زیرِ تعمیر ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت روس کے ساتھ ایک اور منصوبہ جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...