جاپان میں 7.6 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
زلزلے کی شدت اور مقام
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 7.6 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق زلزلہ پیر کی رات سمندر میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پالتو شیر کے بعد کتے کا بچے پر جان لیوا حملہ
امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ
سی این این کے مطابق امریکہ کے جیولوجیکل سروے (USGS) کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر ساحل سے تقریباً 70 کلومیٹر دور اور 33 میل گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟
سونامی کی وارننگ
جے ایم اے کے مطابق سونامی کی اونچائی کچھ علاقوں میں 3 میٹر (10 فٹ) تک پہنچ سکتی ہے، جن میں ایواٹے، آؤموری اور ہوکائیڈو کے کچھ ساحلی حصے شامل ہیں۔ آؤموری میں 40 سینٹی میٹر (16 انچ) اونچی سونامی کی لہر پہلے ہی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
زلزلے کے دوران کے تجربات
ٹوکیو میں موجود سی این این کی ٹیم نے بتایا کہ زلزلے کے دوران شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جو 30 سیکنڈ سے زیادہ دیر تک جاری رہے۔








