موجیں ہی موجیں، دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں
چند چھٹیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کے شہری رواں مہینے کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں کر سکیں گے۔ 25 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خدا نہ کرے کہ ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں اور کوئی نیا سیاسی بحران کھڑا ہوجائے: قمر زمان کائرہ
متعلقہ تعطیلات
ہم نیوز کے مطابق 26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے، جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کرسکیں گے، جس سے لوگوں کو گھروں میں آرام، خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سفری منصوبہ بندی کا موقع مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پیکیج کے بعد پاکستان کو دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز ملنے کا امکان
وفاقی حکومت کا کیلنڈر
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں 2025 کا سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا تھا، جس میں قومی اور مذہبی اہمیت کے تمام ایام کی تفصیلات شامل تھیں۔
طے شدہ تعطیلات
اسی کیلنڈر کے تحت 25 دسمبر کی ملک گیر تعطیل اور 26 دسمبر کی مسیحی برادری کے لیے مخصوص چھٹی پہلے ہی طے کر دی گئی تھیں۔








