پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کا اہم فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، محمد رضوان کپتان برقرار
اجلاس کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کی اہم ملاقات
چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں جائیں گے تو ہی سپیکر کو اپنا پیغام دے سکتے ہیں۔ اجلاس میں محمود خان چکزئی اور قائدین نے سپیکر کو اپنا موقف بتانے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی، پارلیمانی پارٹی ہدایات کی روشنی میں تمام دستاویزات سپیکر چیمبر میں پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کا خوراک سے علاج کا دعویٰ، سدھو اور اہلیہ کو اربوں روپے کا لیگل نوٹس
افہام و تفہیم کا عزم
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایچ اے نے مال روڈ کے باغات کو مغلیہ طرز پر ڈویلپ کرنا شروع کر دیا
مکالمے کی ضرورت
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے حامی رہے ہیں، اسمبلی میں بھی اس پر بات کروں گا۔ ہم ادارے کے کردار کو سراہتے ہیں ہمیشہ سے اس کی تائید کی ہے، تحریک انصاف کا ہمیشہ سے مؤقف ہے کہ مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔
غلط فہمیاں اور چیلنجز
انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کچھ لوگ آگ لگوانا چاہتے ہیں، کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو اس دراڑ کے بینیفشری ہیں وہی یہ لڑائی کروانا چاہتے ہیں، کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ برقرار رہے۔








