ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج
چوری کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے سیب اور ہینڈ واش چوری پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا
چوری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق نامعلوم چور چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری کرکے فرار ہو گئے۔ چوری کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں 6دسمبر کو پیش آیا۔ سیب اور ہینڈ واش کی قیمت ایک ہزار روپے مالیت بتائی گئی ہے۔
مقدمہ درج
ایڈیشنل سیشن جج کے ریڈار حبیب الرحمن نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ تھانہ اسلام پورہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن کے حوالے کردی۔








