آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
آسٹریلیائی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورۂ پاکستان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام، اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کرنے والی خاتون لاہور ہائی کورٹ طلب
ریکی ٹیم کا معائنہ
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم قذافی سٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دوستی کے تنازع پر خواجہ سرہ قتل
بریفنگ کا اہتمام
ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کراچی دشمن رویہ ترک کرے، ۳۱ اگست کو ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کریں گے : حافظ نعیم الرحمان
شیڈول کی تفصیلات
واضح رہے کہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
متوقع مقامات
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔








