سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، سکول بند
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اثاثے اونے پونے نجی گروپوں کے حوالے کیے جا رہے ہیں — بھارتی جریدے کی رپورٹ میں ’’مودی کی کرپشن‘‘ پر تہلکہ خیز انکشافات
ربیغ کے متاثرہ علاقے
سعودی عرب کے شہر ربیغ میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دیدیا
مدینہ منورہ میں بارش کی صورتحال
ادھر مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر مسافر بس کی ٹرک کو ٹکر، آگ لگ گئی، ڈرائیور جاں بحق
تعلیمی اداروں کی بندش
رپورٹس کے مطابق شدید بارش برسانے والا سسٹم دیگر شہروں کی جانب بڑھنے لگا، خراب موسم کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
حکام کے اقدامات
حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔
Terrifying storm hit Yanbu, in the Medina Province, Saudi Arabia ???????? (08.12.2025) pic.twitter.com/SgoShh3M1c
— Disaster News (@Top_Disaster) December 8, 2025








