خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کا فقدان، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور ہائیکورٹ میں اہم درخواست

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کے فقدان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں ایک اہم درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست حماد ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغلپورہ میں مبینہ تشدد سے بہو کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، سخت قانونی کارروائی کا حکم

وسائل کی کمی نہیں، مگر حکمرانی کا فقدان

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وسائل کی کمی نہیں ہے، لیکن اچھی حکمرانی کا شدید فقدان ہے۔ فنڈز کے بروقت اور درست استعمال نہ ہونے کے باعث صوبہ متعدد ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

عوامی مسائل اور معاشی اثرات

درخواست گزار کے مطابق صوبے کے عوام ٹرانسپورٹ، تعلیم، خوراک، صحت، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گڈ گورننس کے نہ ہونے سے معیشت اور معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی امریکی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار

درخواست میں مطالبات

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر گڈ گورننس ماڈل اپنایا جائے۔ بہترین اصلاحات متعارف کروا کر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور کاروبار کے فروغ و بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی جائے۔

شفافیت اور کرپشن کا خاتمہ

علاوہ ازیں درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے، گڈ گورننس بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی ترتیب دی جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...