پنجاب میوزک گروپ نے عجمان میں متحدہ عرب امارات کا 54 واں قومی دن عید الاتحاد منایا
متحدہ عرب امارات کا 54 واں قومی دن
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کا 54 واں قومی دن عید الاتحاد 2 دسمبر 2025 کو عجمان میں منایا گیا۔ نیشنل ڈے کی خوشیوں کو دوبالا کرنے پنجاب میوزک گروپ کے چیف آرگنائزر اور بانی رکن نزاکت علی خان کی سربراہی میں عظیم الشان میوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی مقدمات کو اب تک سماعت کے لیے کیوں مقرر نہیں کیا جا سکا؟ وجہ سامنے آ گئی
پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت
عجمان میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی کی۔ میوزک نائٹ میں پاکستان سے شہنشاہ طبلہ عبد الستار خان المعروف طاری خان کے شاگرد خاص نواز استاد نونی خان نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ
شاندار پرفارمنس
شاہینوں کے شہر سرگودھا سے سنگر مسکان جاوید نے اسپیشل پرفارمنس سے محفل پر سحر طاری کر دیا۔ رضوان عبد اللہ جمبو، ندیم ایاز اور ظہور احمد شوکت جمال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اونیت کی غیر اخلاقی تصویر پر ویرات کا لائیک، راکل پریت نے سخت رد عمل جاری کر دیا
فنکاروں کی شمولیت
دیگر فنکاران محفل میں میڈم یاسمین خان، جاوید اختر، عبداللہ رؤف، Rana ارشد، میڈم روبہ شاہد اور یو اے ای کی مایہ سنگر میڈم نجمہ مسرت نے اردو ہندی اور عربی فرمائشی نغموں سے لوگوں کو تفریح طبع فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ، تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا
نزاکت علی خان کی شاندار میزبانی
چیف آرگنائزر نزاکت علی خان نے کمپئرنگ اور ہوسٹنگ کے فرائض اد ا کیے۔ حاضرین محفل کی پرزور فرمائش پر نزاکت علی نے لائیو اور karaoke گیتوں پر شاندار پرفارمنس دی اور ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔ مہمان خصوصی اور اپنے چاہنے والوں کی دلجوئی کے لئے سولو طبلہ نوازی کے چند جوہر بھی بکھیرے جس نے حاضرین پہ رقت و سحر طاری کر دیا۔
خاندانی ایونٹ کا اختتام
عجمان میں یہ فیملی ایونٹ رات گئے تک جاری رہا جس میں بار بی کیو سمیت ہائی ٹی کا بندوبست کیا گیا تھا۔ اختتام میں نزاکت علی نے فرداً فرداً تمام ارکان محفل کا شکریہ ادا کیا۔









