بشریٰ بی بی عمران خان کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو
بشریٰ بی بی کی وفاداری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ بشریٰ اپنے شوہر عمران خان کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: عاشق نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تیزاب پلا دیا
خاندان کی مشکلات
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ 8 ہفتوں سے خاندان کے افراد کو بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، حتیٰ کہ وکلا کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، ہمارے پاس بشریٰ بی بی سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
سازشی نظریات
انہوں نے کہا کہ کچھ ٹاؤٹس کو استعمال کرکے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ میں عمران خان کو دھوکا دے کر اپنی بہن بشریٰ بی بی کو باہر لانے کی کوشش کررہی ہوں، ہمارے خلاف ایک گھناؤنہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے، یہ لوگ کس طرح اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے کس نے بات کرنی ہے ان کو تو اپنی فیملی بھی نہیں پوچھ رہی، علیمہ خان
بشریٰ بی بی کا فیصلہ
مریم وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے خود اپنے آپ کو بنی گالہ سے جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے انہوں نے خود کو بہادری سے پیش کیا اور پھر دوسری بار خود جیل گئیں۔
It has been almost 8 weeks that the family has not been allowed to meet #BushraImranKhan. Even the lawyers are not allowed. We do not have any news about her at all.
Now using the touts an impression is being created that I am trying to get my sister out while deserting Imran…— Maryam Riaz Wattoo (@soulful7867) December 8, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عمران خان کو دھوکا دینا ہوتا تو وہ بہت پہلے اپنی پہلی بار گرفتاری سے پہلے یہ کام کر سکتی تھیں، جب ان کے پاس یہ موقع بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں جو بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے: کمل کھیرا
مریم کی درخواست
مریم وٹو نے کہا کہ میں نے بشریٰ بی بی سے درخواست کی تھی کہ وہ ہمارے پاس آجائیں، امی بھی یہیں ہیں اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد آپ اکیلی ہیں، تاہم انہوں نے کہا اگر میں نے امی سے ملنے کے لیے بھی پاکستان چھوڑا تو لوگ کہیں گے کہ میں نے عمران خان کو چھوڑ دیا ہے، میں کبھی بھی عمران کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی۔
آئندہ کے لیے امید
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں، ان شاء اللہ دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔








