کشمیر کمیٹی جدہ کی سید مصطفی ربانی CG سے خصوصی ملاقات اور تعاون کی یقین دہانی
نئی قونصل جنرل سے ملاقات
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) پاکستان قونصلیٹ جدہ کے نئے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی سے کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری، سردار محمد اقبال یوسف (سیکریٹری) اور دیگر ممبران بشمول راقم محمد عامل عثمانی، نصر اقبال، سردار خان، فضل الرحمن میمن، محمد شریف زماں، جان گلزار اور محمد عارف مغل نے قونصلیٹ جدہ میں خصوصی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریسی میں تبادلے
تعاون کی یقین دہانی
اس دوران چیئرمین نے اپنے ساتھیوں سمیت یقین دلایا کہ ہم قونصلیٹ کے ہر اخلاقی، سماجی اور سفارتی معاملات میں تعاون کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ نیز، انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اہم ترین ایجبڈا تنازعہ کشمیر کا قانونی اور پرامن حل تلاش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
کشمیر کمیٹی کی حمایت
کشمیر کمیٹی جدہ اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے حکومت پاکستان کی ہمیشہ سے حمایت اور تائید کرتی ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ ہمیں سعودی عرب کی دوستی پر ناز اور اولین ترجیح رہتی ہے، جسے ہم قائم رکھیں گے۔
آگے بڑھنے کے عزم
بہرحال ہم سعودی عرب میں یہاں کے نظام اور ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ایشو کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ اس موقع پر سابق قونصل جنرل محترم خالد مجید بھی موجود تھے۔








