انڈونیشین صدر کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ، مسلح افواج کے دستے نے سلامی دی
استقبالیہ تقریب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کے صدر ابوووسوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ دیا گیا، معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہریوں کو نوکری پر رکھنا بند کرو، امریکی صدر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہدایت
وزیراعظم کا پرتپاک استقبال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، برادر اسلامی ممالک انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ہنزہ میں سیلاب، شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ بہہ گیا، پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع
گارڈ آف آنر کا معائنہ
انڈونیشیا کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور پاکستان اور انڈونیشیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
وفد کا تعارف
برادر اسلامی ملک کے صدر ابووسو بیانتو نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے وفد کے ارکان جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس کے بعد انڈونیشی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا۔
بات چیت کے امکانات
اب انڈونیشیا کے صدر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی.








