ندا یاسر کے بیان پر فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کا شدید احتجاج، معافی کا مطالبہ
ندا یاسر کی تنقید کا سامنا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان ندا یاسر ایک بار پھر بحث کی زد میں آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بطور معاون حج پر جانے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی
مبینہ بیان کی وضاحت
گزشتہ کئی برسوں سے اپنے پروگرام کے ذریعے مقبول رہنے والی ندا اس بار فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں ایک سخت بیان دینے کے باعث تنقید کا شکار ہوئی ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’فوڈ ڈیلیوری رائیڈر اکثر جان بوجھ کر کھلے پیسے نہیں رکھتے تاکہ انہیں زیادہ ٹپ مل سکے‘۔ ندا نے مشورہ دیا کہ لوگ یا تو پہلے سے کھلے پیسے رکھیں یا رائیڈر سے اضافی رقم ساتھ لانے کا کہہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 ضمنی الیکشن، تقریباً 50 پولنگ اسٹیشنز جان بوجھ کر مقامی آبادیوں سے دور منتقل کئے گئے ہیں، حماد اظہر
سوشل میڈیا پر ردعمل
ان کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت فوڈ ڈلیوری رائیڈرز نے بھی شدید ردِعمل دیا ہے۔
رائیڈرز کا کہنا ہے کہ وہ سخت موسم، مشکل راستوں اور خطرناک حالات میں کم معاوضے کے باوجود ایمانداری سے کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دعوے کی تردید کردی
رائیڈرز کی شکایات
ان کے مطابق نہ صرف ٹِپ کلچر کمزور ہے بلکہ کمپنیوں کی طرف سے بھی مناسب سہولیات نہیں ملتیں۔
کئی رائیڈرز نے بتایا کہ اگر کبھی گاہک کے پاس مکمل رقم نہ ہو تو وہ خود 10 سے 20 روپے اپنی جیب سے ڈال دیتے ہیں، اس لیے انہیں چور کہلانا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو سٹریم کے دوران قتل، وجہ سامنے آگئی
معافی کا مطالبہ
رائیڈرز کی جانب سے ندا یاسر سے اپنے شو میں کھلے عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رائے عوامی
سوشل میڈیا صارفین بھی رائیڈرز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ندا کے بیان کو غیر مناسب قرار دے رہے ہیں۔
متعدد افراد کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں محنت کرنے والے یہ رائیڈرز تنقید کے نہیں بلکہ احترام کے مستحق ہیں۔








