ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے سستا
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ گزشتہ روز قیمت بڑھنے کے بعد آج فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
فی تولہ سونے کی نئی قیمت
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 900 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیارت میں سیاحتی مقام سے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کا اغوا
10 گرام سونے کی قیمت
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کمی سے 4 ہزار 195 ڈالر فی اونس ہے۔








