پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا
پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں موت کی سزا پانے والے قیدی نے آخری خواہش میں پیزا، بیف برگر اور آئس کریم کھانے کی فرمائش کر دی
اجازت اور رجسٹریشن
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حکومت سے اجازت لے کر ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت دیں گے۔ پتنگ بازی اور پتنگ کی فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
پتنگ سازوں کی رجسٹریشن
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پتنگ سازوں کی رجسٹریشن ڈپٹی کمشنر کریں گے۔ بغیر رجسٹریشن پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے پر 5 سال تک سزا اور 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کا حکومت سے ایران جنگ میں فریق نہ بننے، بورڈ آف پیس چھوڑنے اور پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ
پتنگ باز تنظیموں کے لئے شرائط
بل کے مطابق پتنگ باز تنظیموں کے لئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ دھاتی ڈور، تندی اور تیز مانجے والی ڈور پر مکمل پابندی ہوگی۔ دھاتی ڈور، تندی، تیز مانجے والی ڈور بنانے، بیچنے پر 5 سال تک سزا اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔
ممنوعہ مواد کی نگرانی
بل میں کہا گیا ہے کہ سب انسپکٹر رینک کا افسر ممنوع مواد کی اطلاع پر بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکے گا۔ ممنوع مواد کی اطلاع پر بغیر وارنٹ تلاشی کی اجازت بھی ہوگی۔ پتنگ بازی کی اجازت والے ضلع میں بغیر حفاظتی اقدامات موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔








