خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی
آمنہ عروج کی ضمانت درخواست خارج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی
مقدمے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ مقدمہ مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیشہ بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف زہر اگلتے دیکھا، عون چوہدری کا بیان
عدالتی فیصلہ
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں ضمانت خارج کی۔
الزامات کی نوعیت
ملزمہ پر خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔








