اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں قرارداد کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اداروں کی خلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن طاہر پرویز نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان دینے والی، انتشار پھیلانے والی پارٹی اور اس کے بانی پر پابندی لگائی جائے۔








