فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اڈیالہ کا قیدی’’ بانی متحدہ پارٹ 2 ‘‘بن چکا ، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی دیواروں نے اس شخص کو ذہنی مریض بنادیا ہے، اڈیالہ کا قیدی 'بانی متحدہ پارٹ ٹو' بن چکا ہے۔ فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا، مداحوں کیلئے پیغام جاری
میڈیا سے گفتگو
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی پذیرائی ہو رہی ہے، اب یہ پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چلا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز ہے، بانی پی ٹی آئی ہٹا کٹا ہے، وہ باہر سے فرائی فش بھی منگوا کر کھاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
پاکستان کی معیشت پر الزامات
''جنگ'' کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کروانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، پاکستان کے لیے ہر اچھی خبر فتنہ فساد کے لیے بری خبر ہے۔ دھمکیاں دینے والا آج مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، ملکی قانون کی دھجیاں اڑانے والے آج قانون کی پاسداری کی بات کرتے ہیں۔ سہیل آفریدی کو پتہ ہی نہیں 5300 ارب ہوتا کیا ہے، وہ جلسے میں کرپشن کی بات کر رہے تھے، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں یہ نہیں کہ رقوم چوری ہوئیں یا کرپشن میں گئیں۔
فتنہ خان کی سیاست
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کو اپنے قائد کو صادق و امین کہتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی، فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے ان کی دموں پر زور سے پاؤں آیا ہے۔ یہ گندے گھناؤنے کردار کے مالک کو مقبول لیڈر کہتے ہیں۔








