برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
برطانیہ نے رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کاضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، سرغنہ بتور سمیت 4خوارج جہنم واصل ،3 زخمی
ڈی پورٹ ہونے کی معلومات
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا
ویزے کی منسوخی کی وجہ
ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کے برطانوی ویزے کی منسوخی بنی۔ برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
رجب بٹ کی قانونی صورتحال
رجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا۔








