جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے
زلزلے کی شدت اور نقصانات
تفصیلات کے مطابق شمالی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں رافیل کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ، پاک فضائیہ کی فوری نشاندہی اور وارننگ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا
ہنگامی صورتحال اور جائزہ
جاپانی میڈیا کے مطابق ہاچینوہے میں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
حالیہ زلزلوں کی معلومات
’’جنگ‘‘ کے مطابق گزشتہ روز بھی جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کے متعلق جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ اس زلزلے سے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فٹ تک اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔








