بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، سلمان اکرم راجا

پی ٹی آئی رہنما کی بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ سرکاری ڈاکٹرز کی کسی رپورٹ کو نہیں مانتے، پہلے بھی عجیب قسم کی سرکاری رپورٹس دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو اپنی کمیٹی کے فیصلے قبول نہیں تو ان پر اعتماد کیوں کرتے ہیں؟ عرفان صدیقی

میڈیا کے ساتھ گفتگو

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم ہر جگہ احتجاج کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ سے ہماری پارلیمانی پارٹی کی کیا بات ہوئی لاعلم ہوں اگر انہوں نے بانی چیئرمین اور بشری بی بی سے ملاقات بابت بات کی ہے تو درست ہے۔

احتجاج کی حکمت عملی

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ احتجاج کیسا ہوگا یہ فیصلہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کریں گے، ہم پرامن اور قانون و آئین کے مطابق یہاں آتے ہیں ریاست طاقت استعمال کرتی ہے، آپ بتائیں جب کورٹ آرڈر کے باوجود ملاقات نہ ہو تو ہم کیا کریں۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں بھرپور کوشش کریں گے، ہمارا احتجاج، کوششیں اور مزاحمت آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...