نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 88 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی

بجلی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم

اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نتائج

نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔ اس قیمت میں کمی کا اطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ بجلی صارفین کو دسمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، البتہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین، اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے اضافی نوٹ پر تبصرہ

نیپرا کے فیصلے میں ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلیوں کا ملبہ بجلی صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈو747 کو اوپن سائیکل پر چلانے سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...