بدقسمتی سے پہلی بار ہماری تھی، آتا جاتا کچھ تھا نہیں، خوب بے عزتی ہوئی، مجبوراً بریف کرنا پڑا، گلہ خراب ہونے کی ساتھ ایکٹنگ کیساتھ بریفنگ شروع کی

خبر کا آغاز

مصنف:شہزاد احمد حمید
قسط:374

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی پی ایل کی سٹریمنگ پر پابندی لگادی

اجلاس کی صورت حال

بدقسمتی سے پہلی باری بھی ہماری تھی۔ انہیں آتا جاتا کچھ تھا نہیں۔ خوب بے عزتی ہوئی اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نے انہیں میٹنگ سے چلے جانے تک کا کہہ کر میری طرف اشارہ کرکے بولے؛”آپ ان کے ساتھ ہیں۔ کچھ بریف کریں گے آپ۔“ مجھے مجبوراً اجلاس کو بریف کر نا پڑا تھا۔ میں نے اپنا تعارف کرایا، گلہ خراب ہونے کی کچھ ایکٹنگ کے ساتھ بریفنگ شروع کی۔ میری محنت کا صلہ چیئرمین پی اینڈ ڈی کی شاباش میں ملا۔ وہ بولے؛”ڈاکٹر آپ سے تو یہ بہت بہتر ہیں۔ کچھ کام وام بھی کر لیا کریں۔“ بعد میں دوسرے ڈیپارٹمنٹ کے پرزنٹرز سے کہتے رہے کہ لوکل گورنمنٹ والے اچھی تیاری سے آئے تھے۔ میٹنگ کے بعد ڈائریکٹر مجھ سے نالاں ہوئے اور اگلے چند روز وہ تو دفتر نہ آئے البتہ ان کے تبادلے کے آڈرز آ گئے تھے۔ وہ بھی گریڈ 17 کے افسر تھے، میں بھی اسی گریڈ میں تھا اور آنے والی نئی ڈائریکٹر سی ڈی لوکل گورنمنٹ بورڈ کی میڈیکل افسر ڈاکٹر عصمت طاہر بھی اسی گریڈ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری سالک حسین کی عمان کے وزیر لیبر ڈاکٹر مہاد بن سعید بن علی باوین سے ملاقات، مزید ویزوں کے اجرا سے متعلق تبادلہ خیال

ڈاکٹر عصمت طاہر کی آمد

یہ سرگودھا کی مشہور پراچہ خاندان کی بہو تھی جبکہ ان کا میاں اور بچے انگلینڈ رہتے تھے اور سال میں چند ماہ وہ بھی وہیں گزار تی تھیں۔ اس ونگ میں ان کے آنے کا واحد مقصد پیسے کمانا تھا۔ پہلی ہی بریفنگ میں انہوں نے اپنے آنے کا مقصد بتا دیا اور مجھے سمجھ آ گئی کہ آتا جاتا اسے کچھ نہیں اور پیسے میں نے اسے لے جانے نہیں دینے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

سہیل انور کا کردار

اس وقت اوکاڑہ کا رہنے والا سہیل انور، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سے اسی ونگ میں ڈیپوٹیشن پر آیا ہوا خوش پوش، شریف، بھلے مانس اور ہنس مکھ افسر بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا۔ اس خاتون نے پہلے ہی موقع پر 70 ہزار کا ہاتھ مارا، پکڑی گئی، انٹی کرپشن سے کچھ دے دلوا کر اور کچھ سفارش سے چھوٹ تو گئی مگر دامن پر عمر بھر کی ندامت کا داغ لے کر اسی در پر چلی گئی جہاں سے آئی تھی۔ ایسے کرداروں کو شاید ایسی بد نامیوں یا ندامتوں سے ہر گز کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اینٹی کرپشن کا کردار

اس ملک کے بہت سے اداروں کی طرح اینٹی کرپشن بھی بیکار ادارہ ہے جس نے کرپشن کم نہیں البتہ زیادہ ضرور کی ہے۔ کئی کرپٹ افسران کا اس کی سربراہی کرنا بذات خود اس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور میرے مؤقف کی تائید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور رہنما کی حفاظتی ضمانت منظور

پیدائش اموات کے اندراج کی شرح

راز میں نیاز؛ پیدائش اموات کے اندراج کی شرح اس صوبے (پنجاب) میں کم ہی رہی اور عرصۂ دراز کی کوشش کے باوجود اس میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں ناکامی ہی رہی تھی۔ خاص طور پر پنجاب کے جنوبی اضلاع میں تو یہ شرح انتہائی کم تھی۔ لہٰذا فیصلہ ہوا کہ جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع راجن پور، مظفر گڑھ اور لیہ کی منتخب یونین کونسلوں کے لیے آگاہی پراجیکٹ تشکیل دیا جائے۔ میرے ذہن میں ابھرا آئیڈیا کچھ یوں تھا کہ ہم ”سٹریٹ ڈرامہ“ کے ذریعہ شعوری مہم کا آغاز کرکے پیدائش اندراج کی اہمیت کو اجاگر کریں گے اور امام مسجد سے بھی درخواست کی جائے گی کہ جمعہ کے خطبہ کے آخری ایک منٹ اس کی اہمیت پر روشنی ڈالیں۔ ہمارے پرانے معاون یونیسیف کو بھی یہ خیال بھا گیا اور وہ فنڈز مہیا کرنے کو تیار ہو گیا۔(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...