ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ان شاءاللہ اس سے نکلنے کا کوئی سبب بن سکتا ہے اور مالی طور پر بھی کوئی غیبی مدد ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن بننے پر مبارکباد
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے اپنے روز گار میں تبدیلی کرنی ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں کامیابی ملے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار ہیں ان کے لئے خوشخبری نظر آ رہی ہے ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈ زون میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایس پی آپریشنز کا مؤقف بھی آگیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ بڑی جلدی دوسروں پر انحصار کر لیتے ہیں پھر دھوکا ہونے پر پچھتاوا ہوتا ہے اس لئے اب جو خبر مل رہی ہے یا آفر آ رہی ہے اس کے بارے میں اچھی طرح سوچ سمجھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کردی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو ابھی چند اہم فیصلے کرنے ہیں اس میں آپ اکیلے بھی ہو سکتے ہیں یہ یاد رہے اور فی الحال اوپن ہو کر نہ چلنے کا مشورہ بھی ہے مخالفین تاک میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں غیرت کے نام پر قتل: مرد اور خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی معاملات میں ٹینشن کا شکار ہیں وہ دو تین یوم میں اس سے نکل جائیں گے۔ فی الحال اب خاموشی سے دن گزاریں اور جن پر غصہ آ رہا ہے اس طرف توجہ نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت مالی طور پر صورتحال خراب نظرآتی ہے اور فی الحال کوئی سلسلہ بھی بنتا دکھائی نہیں دے رہا آپ کو ابھی انتظار کرنا ہوگا اور موجودہ کام میں ہی دلچسپی لینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کا عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں شروع
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو بھی پریشانیاں ہیںڈ۔ یا اپنوں کے ساتھ اختلافات والا معاملا ہے وہ فی الحال ابھی چند دن اور جاری رہ سکتا ہے آپ اس کو اللہ پاک پر چھوڑ کر خود صرف روز گار کو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو ہو رہا ہے یہ مکافات عمل کی وجہ سے ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ نہ کچھ بڑا ہونے والا ہے اللہ کرے آپ کے حق میں ہو مگر خود بھی دعا کریں یا تو آپ کو بہت کچھ دے جائے گا اور یا پھر مشکل میں ڈال جائے گا دعا ہی تقدیر بدل دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالب علم زیادتی کیس؛ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورتحال بہتر تو ہو رہی ہے مگر آپ کو کسی بد نظری نے بھی ساتھ ساتھ تنگ کیا ہوا ہے آپ صورہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن امور میں دشواریاں آ رہی ہیں اس کو دور ہونے میں شاید ابھی چند دن لگ جائیں اس لئے اس وقت تک نماز سے مدد لیں اور صدقے کے عمل کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتہ، ہیڈ آفس سمیت دفاتر کی صورتحال خراب
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج اللہ نے چاہا تو ایک بڑے کام میں کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ جس بات کو لے کر پریشان تھے اس کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا اب گھر پر توجہ مزید درکار بھی ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اب تھوڑی سی ہمت کر کے اپنے لئے قدم اٹھانا ہوگا اور جو بھی فیصلہ کریں پھر اس پر کھڑے ہو جائیں اب پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ہے قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔








