کالے شیشے رکھنے پر 6ماہ تک قید اور 50ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا؛ صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 (چوتھی ترمیم) پنجاب اسمبلی میں پیش
پنجاب اسمبلی میں موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کی پیشی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 (چوتھی ترمیم) پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم، نوٹیفکیشن جاری
سخت سزائیں اور جرمانے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، کالے شیشے رکھنے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے، ون وے پر موٹر گاڑی چلانے پر بھی یہی سزائیں نافذ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں، عظمیٰ بخاری
تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے جرمانے
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار جبکہ لگژری گاڑی اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ اوور لوڈنگ کے خلاف، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار، لگژری گاڑی کو 10 ہزار، اور ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15 ہزار جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نے میری سوچ سے اختلاف کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک
سگنل توڑنے کی سزا
سگنل توڑنے پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار اور عام گاڑی کو 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔ لگژری گاڑی کو 10 ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا معاملہ، خواجہ آصف کی قیادت میں وفدطالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گیا
رات کے وقت لائٹس کی خرابی
صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس کے مطابق، رات کو خراب لائٹس کے ساتھ گاڑی چلانے پر، موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلرز کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 3 ہزار، لگژری گاڑی کو 8 ہزار، اور ٹرانسپورٹ گاڑی کو 10 ہزار جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سکول میں کس طرح کی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا؟ اداکارہ نورے ذیشان کا حیران کن انکشاف
زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی
زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلت کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 3 ہزار، لگژری گاڑی کو 8 ہزار اور ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15 ہزار جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز خود کو اور پاپا کو زبردستی ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں: بیرسٹر سیف
ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانہ
ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار، لگژری گاڑی کو 10 ہزار اور ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے
دھواں چھوڑتی گاڑیوں پر جرمانے
دھواں چھوڑتی گاڑی پر موٹر سائیکل کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 3 ہزار، لگژری گاڑی کو 8 ہزار اور ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ
ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ یہ آرڈیننس پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے اور پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد، یہ باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔








