بھارتی پرواز میں ٹیک آف سے چند لمحے قبل کبوتر گھس آيا
ایک غیر معمولی واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پرواز میں ٹیک آف سے چند لمحے پہلے ایک کبوتر اچانک اندر داخل ہوگیا جس سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے، ایڈمشن پالیسی کی منظوری
مسافروں کی حیرانی
بھارت میں انڈیگو ایئرلائنز کی ایک پرواز میں کبوتر طیارے کے اندر مسلسل اڑتا رہا اور مسافروں کے گرد چکر لگاتا رہا۔ اس دوران کچھ مسافر خوفزدہ ہو کر چیخنے لگے جبکہ کئی مسافر اس منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی و غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے، لاہور، فیصل آباد، چکوال اور اٹک میں ایکشن
واقعتاً مزاحیہ لمحے
چند لمحوں کی بے چینی کے بعد صورتحال معمول پر آگئی اور مسافر خود بھی اس واقعے سے لطف اندوز ہونے لگے۔ کچھ مسافروں نے کبوتر کو پکڑنے کی کوشش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 18 سال بعد گرم ترین دن، پارہ کتنا رہا؟
سوشل میڈیا پر ردعمل
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کردی۔ صارفین نے طنزو مزاح میں دلچسپ کمنٹس کیے جبکہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
فضائی آپریشن کی صورتحال
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں فضائی آپریشن شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں روزانہ سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔








