پورے پنجاب کے لیے خوشخبری—52 شہروں میں ترقی کے نئے چراغ جلنے کو تیار
پنجاب میں ترقی کا نیا دور
لاہور (طیبہ بخاری سے) 52 شہروں میں ترقی کے نئے چراغ جلنے کو تیار، پورے پنجاب کے لیے خوشخبری آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل
وزیر اعلیٰ کی ترقی کی عزم
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے لیے سیوریج، ڈرینج، پارکس اور سڑکیں بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 52 شہروں میں ترقی کے نئے چراغ جلنے کو تیار ہیں۔ پنجاب کے 52 شہروں میں ترقی کے 10 گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار، 304 ارب روپے میں 166 ارب کے پراجیکٹ زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔ پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز فلوٹ کر دیئے گئے ہیں جبکہ 10 کا ٹینڈر عمل مکمل ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاری، منی بجٹ کیلئے 7 تجاویزموجود
پروگرام کی شروعات اور اہداف
52 شہروں میں ترقیاتی کام کی شروعات 19 دسمبر 2025 سے اور اہم منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 202 مقرر کر دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کی مجموعی لاگت 304 ارب روپے رکھی گئی ہے، 166 ارب روپے کا ترقیاتی کام منظور جبکہ پی ڈی پی پلان کے تحت 53.5 ارب روپے کے 10 اہم پروجیکٹس جلد گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار ہیں۔ پی ڈی پی پلان کے پہلے مرحلے کی رپورٹ میں 52 شہروں کی گلیوں، پارکس، سیوریج اور ڈرینج کی اپ گریڈیشن پر پراگریس رپورٹ پیش وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن: سمندری طوفان 100 سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، لاکھوں بے گھر، اموات زیادہ ہونے کا خدشہ
پنجاب کے ترقیاتی منصوبے
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی پی کے تحت 52 شہروں میں 30 جون کا ہدف مقرر کر دیا۔ پی ڈی پی کے تحت 3497 کلومیٹر طویل سیوریج، 181 کلومیٹر ڈرینج سسٹم اور 56 نئے ڈسپوزل اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ 61 ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر و مرمت کے بعد آبی گنجائش 2114 کیوسک تک بڑھ جائے گی۔ پہلے مرحلے میں بورے والا، خانیوال، لالہ موسیٰ، میلسی، سلانوالی، وہاڑی، اٹک، لیہ، علی پور اور جڑانوالہ شامل ہیں۔
ترقی کا فوری آغاز
53 ارب روپے کی لاگت سے 10 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا فوری آغاز کیا جائے گا جبکہ 43 مزید شہروں میں مجموعی طور 304 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج، ڈرینج، پارکس اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔








