قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لے آئے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن کی تحریک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبونل نے این اے 263پر انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنا دیا
نکتہ اعتراض کا مطالبہ
روزنامہ جنگ کے مطابق اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض مانگ لیا۔
پینل آف چیئر کا جواب
پینل آف چیئر نے وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض دینے سے معذرت کر لی۔
پینل آف چیئر علی زاہد نے کہا کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض نہیں دیا جائے گا۔








