وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، یہ سرپرستی کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا بڑا الزام
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے عمران خان سے جیل میں گھنٹوں ملاقات کی اور بعد میں کہا عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت نہیں : شمع جونیجو
پی ٹی آئی کے مطالبات اور حکومت کے اقدامات
مقامی ویب سائٹ جنگ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیم زدہ وسیع زرعی رقبوں سے ہمکلام ہوئے، شکاری شکار کی طرف لپکا، اِدھر اُدھر ہاتھ پاؤں مارے، درخت کے چاروں طرف تلاشی جاری رہی لیکن۔۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور منشیات کا مسئلہ
اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے۔ اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، یہ سرپرستی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو 31 دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
ملکی سلامتی اور بین الاقوامی وقار
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا، یہ لوگ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر آئے روز حملہ آور ہو رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی سرگرمیاں اور ان کے اثرات
پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، خیبر پختونخوا کے دو وزراء کی گاڑیاں منشیات کے کیسز میں تھانوں میں بند ہیں۔








