سلیکشن نہ کرنے پر کرکٹرز کا ہیڈ کوچ پر بدترین تشدد، سر پر 20 ٹانکے آگئے
بھارت کی ڈومیسٹک ٹی 20 چیمپئن شپ میں حملہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ سید مشتاق علی ٹرافی میں ہیڈ کوچ کی جانب سے نظر انداز کرنے پر کرکٹرز نے انڈر 19 کے ہیڈ کوچ پر مبینہ طور پر تشدد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، آوارہ کتے کے کاٹنے کا شکار 17 سالہ لڑکی انتقال کرگئی
ایس وینکٹارمن پر حملہ
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف پانڈیچیری (CAP) کے انڈر 19 ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب نہ کرنے پر مبینہ طور پر تین مقامی کرکٹرز نے 'جان سے مارنے کی نیت سے' حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا
واقعہ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق مبینہ واقعہ 8 دسمبر کی صبح پیش آیا، مبینہ طور پر کوچ کے سر میں چوٹ آئی ہے اور کندھے میں فریکچر ہوا، ان کے سر پر 20 ٹانکے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی لاہور ڈمپر مافیا کے خلاف میدان میں آ گئی، پنجاب حکومت کو 7 روز کی ڈیڈ لائن دیدی
ایف آئی آر اور ملزمان
واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم کرکٹرز مبینہ طور پر مفرور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی
شکایت اور الزامات
پولیس کے مطابق اپنی شکایت میں وینکٹارمن نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی دسن پانڈیچیری کرکٹرز فورم کے سیکرٹری جی چندرن نے تینوں کرکٹرز کو ان پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت، نعرے بازی، دھکم پیل
واقعہ کا بیان
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا 8 دسمبر کو صبح 11 بجے کے قریب میں سی اے پی کمپلیکس کے انڈور نیٹ میں تھا، پانڈیچیری کے سینئر کرکٹرز کارتیکیان، اروند دراج اور سنتوش کمارن آئے اور مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں، کہا کہ میں ان کو سید علی مشتاق ٹرافی میں سلیکٹ نہ کرنے کی وجہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے اوپر 51 ایف آئی آر ہیں، 2 مقدمات تب بنے جب جیل میں تھی: زرتاج گل
تشدد کی وضاحت
ہیڈ کوچ کے مطابق ارونددراج نے مجھے پکڑ لیا، کارتیکیان نے سنتوش کمارن کا بیٹ لیا اور مجھے مارنے کے ارادے سے مجھ پر حملہ کیا، انہوں نے مجھے مارا۔
فورم کے صدر کا ردعمل
دوسری جانب فورم کے صدر سینتھل کمارن نے سیکرٹری جی چندرن پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔
کمارن نے کہا کہ وینکٹارمن کے پاس اپنے خلاف کئی مقدمات کی دستاویزی تاریخ ہے، وہ اکثر مقامی کرکٹرز کے ساتھ بدتمیزی اور فحش زبان استعمال کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، چندرن کے خلاف ان کی ناراضگی کے بھی کافی چرچے ہیں۔








