لاہور میں بسنت 7، 6 اور 8 فروری کو منائی جائے گی
بسنت کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25 سال بعد بسنت کی منظوری دیدی۔ بسنت 7، 6 اور 8 فروری کو لاہور میں منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر محمد علی کا “تعلیم کارڈ”!
تاریخی تہوار کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بسنت تاریخی تہوار ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ بسنت آرڈیننس 2025 پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ ہر پتنگ، دھاگہ اور فروخت کنندہ رجسٹرڈ ہوگا۔
ثقافتی اور حفاظتی اقدامات
ان کا کہنا تھا کہ بسنت عوام کی تہذیب اور خوشی کا حصہ ہے۔ لاہور میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی اینٹینا مہم کل سے شروع ہوگی، بسنت سے پہلے ہر موٹر سائیکل پر حفاظتی اینٹینا نصب کیا جائے گا۔








