پنج شیر میں ٹارگٹڈ آپریشن، این آر ایف کا طالبان چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان ہلاک کرنے کا دعویٰ
نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا دعویٰ
پنج شیر (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے افغان صوبے پنج شیر میں طالبان کے چیف آف سٹاف سمیت 17 ارکان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ٹارگیٹڈ آپریشن کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق این آر ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبے پنج شیر میں طالبان دہشت گرد گروپ کے مرکز پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ یہ آپریشن 7 دسمبر کی شب ضلع درہ کے علاقے عبداللّٰہ خیل کی وادی میں واقع طالبان کے مضبوط گڑھ منجستو گاؤں میں کیا گیا۔ پنج شیر حملہ دو مرحلوں میں نصب بم دھماکے اور راکٹوں سے کیا گیا، جس میں طالبان کا مرکزی ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
علاقے میں طالبان کی کارروائیاں
نیشنل ریزسٹنس فرنٹ آف افغانستان کا کہنا ہے کہ پنج شیر میں طالبان مقامی شہریوں کو ہراساں کرتے تھے۔ حملے میں این آر ایف کے کسی اہلکار یا شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔








