یو ایم ٹی کے 28ویں کانووکیشن کا شاندار انعقاد، وزیر خزانہ پنجاب کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
یو ایم ٹی کا 28واں کانووکیشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یو ایم ٹی کے 28ویں کانووکیشن کا شاندار اور پروقار انعقاد کیا گیا، وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف میچ میں سری لنکن کھلاڑی نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
وزیر خزانہ کا خطاب
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ میں اس پروقار تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی کر رہا ہوں۔ انہوں نے طلباء، والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے سامنے پاکستان کے وہ باصلاحیت معمار موجود ہیں جو وطن کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب کی تمام پالیسیاں نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہیں۔
یو ایم ٹی کے صدر کا پیغام
کانووکیشن میں چیئرمین و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ملک ہے، نوجوان ہر مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔








