بھارتی چینلز پاکستان میں ایک قیدی کی بات کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دیں، انجینئر امیر مقام
اسلام آباد میں کشمیر کے معاملات پر گفتگو
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیا بھر میں اب تنازعہ کشمیر کے حل کی بات ہورہی ہے۔ بھارتی چینلز پاکستان میں ایک قیدی کی بات کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر کشمیر کے لئے آواز اٹھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ممکنہ وزیر کی اہلیہ نے شوہر کی نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل کردی
انسانی حقوق کے سیمینار میں خطاب
بدھ کو انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام انسانی حقوق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ٹیم ورک کرنا چاہیے، اس بارے سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن بنایا جارہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی احکامات کے مطابق کاروباری مراکز بند کیے جائیں گے، سموگ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے
کشمیریوں کی بہادری کا اعتراف
میں آزاد کشمیر میں تھا کہ خبر آئی کہ انڈیا پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا، کشمیر کے ساتھ ہمارا دلی لگاؤ ہے۔ کشمیری 70 سال سے ظلم و جبر برداشت کررہے ہیں۔ جیلوں میں کشمیریوں نے شہادت پائی، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت آج بھی قائم ہے، ہمیں ڈٹ کر کشمیریوں کی جرأت و بہادری کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں ایک مچھلی تقریباً 90 کروڑ روپے میں نیلام
عالمی برادری کی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو جو سبق انڈیا کو ملا اس کے بعد کشمیر کے لوگوں کا حوصلہ بڑھا، عالمی برادری کو اس کے بعد ادراک ہوا کہ خطے کے امن کے لئے اس مسئلہ کو حل کیا جانا چاہیے۔ اس سے ہمیں بھی حوصلہ ملا ہے۔ افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں نہ ہوتیں تو انجام کیا ہوتا، یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ اپنے سے کئی بڑی فوج کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
سوشل میڈیا کا کردار
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، انڈیا کے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہوگا۔ ہمیں کشمیر پر سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے۔ یوم یکجہتی کے موقع پر تمام جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ مل کر یوم یکجہتی کشمیر منائیں۔ آزاد کشمیر میں نئی حکومت سے اعتماد بڑھ رہا ہے، ان کے ہر پروگرام میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند ہورہے ہیں جو مثبت پیش رفت ہے۔
ہم سب کا مشترکہ مقصد
مسئلہ کشمیر جماعتوں سے بالاتر ہے، ہمیں دنیا کو دکھانا ہوگا کہ اس کاز کے لئے ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔








