عوام اپنا قومی اور صوبائی اسمبلی کا نمائندہ منتخب نہیں کر سکتے تو وہ کہاں جائیں گے، 20 اور 21 دسمبر کو قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی، اسد قیصر
پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم نے پارلیمانی کمیٹی میں بحث اور مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کو ایک قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں میڈیا، حزب اختلاف کی تمام سیاسی قیادت، وکلا، بار کونسلز اور تمام جمہوریت پسند افراد کو مدعو کیا جائے گا اور ایک قومی ایجنڈا طے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان ای ویزا اسکینڈل، وزارت داخلہ کے 2 اہم افسران کو ہٹا دیاگیا
عوام کے حقوق پر کمپرومائز
اسد قیصر نے کہا اس تمام عمل میں سب سے زیادہ کمپرومائز عوام کے حقِ رائے دہی پر ہوا ہے۔ اگر عوام اپنا قومی اور صوبائی اسمبلی کا نمائندہ منتخب نہیں کر سکتے تو وہ کہاں جائیں گے۔ ہم پرامن لوگ ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں اور ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کار ریسنگ کر کے ویوز حاصل کرنے کا جنون امریکی یوٹیوبر کی جان لے گیا
ملکی حالات اور بے چینی کی مذمت
انہوں نے مزید کہا یہ اپنا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ ملک میں نہ کوئی آئین ہے اور نہ قانون، اور نہ ہی کسی کے بنیادی حقوق محفوظ ہیں۔ کل جو کچھ ہوا، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیں اور ملک میں بے چینی مزید بڑھا رہے ہیں۔ فیصل واڈا غیر سنجیدہ آدمی ہے، میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔ حکومت جو بھی قدم اٹھانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف سو بسم اللہ کرے۔ ہم اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، حکومت اگر زور لگانا چاہتی ہے تو لگا لے۔
سماجی میڈیا پر بیان
ہم نے پارلیمانی کمیٹی میں بحث اور مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کو ایک قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں میڈیا، حزب اختلاف کی تمام سیاسی قیادت، وکلا، بار کونسلز اور تمام جمہوریت پسند افراد کو مدعو کیا جائے گا اور ایک قومی ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ کیونکہ اس… pic.twitter.com/8rPLhkwhNp
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) December 10, 2025








