عمران خان سے کل جیل میں ملاقات، سہیل آفریدی اور مرزا آفریدی سمیت 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
عمران خان سے جیل ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے جیل ملاقات کے لیے چھ ناموں کی فہرست بھجوا دی گئی ہے۔ یہ فہرست اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات جمعرات کو کروائی جائے گی۔
ملاقات کیلئے نام
سلمان اکرم راجہ کی طرف سے بھیجی گئی اس فہرست میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سینیٹر مرزا آفریدی، اور ارشد ایوب کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ریاض خان، عاصم خان، اور محمد اعجاز خان کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔








