عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال، راولپنڈی پولیس کا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی پولیس کا بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ کے قریب دھرنے کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کا بیان سامنے آگیا۔

ملاقات کے حوالے سے ہدایات

پنڈی پولیس نے کہا ہے کہ رات کو نہ تو ملاقات کا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی بغیر عدالتی حکم کے کسی کو ملاقات کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

دفعہ 144 کی عمل داری

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا بھی راولپنڈی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس اور گنجان آباد ہے جہاں سیکیورٹی اور ٹریفک کا نظام بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

تحمل کا مظاہرہ

پنڈی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے سیاسی جماعت کے دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس سے مزاحمت کی تمام کوششوں کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

تشدد کے واقعات

پنڈی پولیس کے مطابق، گزشتہ شب پولیس کی جانب سے بارہا سمجھانے اور انتہائی تحمل کے باوجود سیاسی جماعت کے ارکان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ اس پر قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ شرانگیز سرگرمی اور حملے کی روک تھام کے لئے انتہائی تحمل اور حکمت عملی سے شر پسندوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا۔

قانون کی پاسداری

پنڈی پولیس نے مزید کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی، اڈیالہ جیل حساس علاقہ ہے جہاں اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...