دو مہینے گزر گئے مگر بشریٰ بی بی کی فیملی کو اب تک ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، نعیم حیدر پنجوتھہ
نعیم حیدر پنجوتھہ کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا ہے 2 مہینے گزر گئے، مگر بشریٰ بی بی کی فیملی کو اب تک ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ذہنی مریض کے ایک ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
نتائج اور صورتحال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ گھر والوں کو یہ تک نہیں بتایا جاتا کہ وہ کیسی ہیں، ان کی صحت کی کیا حالت ہے۔ وہ تو صرف خیریت پوچھنے جاتے ہیں، مگر جواب میں خاموش دروازے اور بند راستے ملتے ہیں۔
سخت سردیوں میں مشکلات
ظلم کا یہ عالم ہے کہ ان سخت سردیوں میں بشریٰ بی بی تک گرم کپڑے اور سردیوں کا ضروری سامان پہنچانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
دو مہینے گزر گئے، مگر بشریٰ بی بی کی فیملی کو اب تک ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ گھر والوں کو یہ تک نہیں بتایا جاتا کہ وہ کیسی ہیں، ان کی صحت کی کیا حالت ہے۔
وہ تو صرف خیریت پوچھنے جاتے ہیں۔۔۔مگر جواب میں خاموش دروازے اور بند راستے ملتے ہیں۔ظلم کا یہ عالم ہے کہ ان سخت…
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) December 10, 2025








